Our Live Online Courses are Now Live! Learn More

پشتو زبان پانچ ہزار سال پرانی ہے اور جنوبی ایشیا میں بولی جانے والی زبانوں میں اہم مقام رکھتی ہے۔ یہ افغانستان، پاکستان اور پوری دنیا میں کثیر تعداد میں بولی جاتی ہے۔ اس کورس میں وہ تمام اجزا موجود ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ بنیادی طور پر پشتو سمجھ اور بول سکیں۔ کورس کے تمام اجزا اس طریقے سے بنائے گئے ہیں کہ پشتو سیکھنے میں ایک دوسرے کو تقویت دیں۔
اِس کورس میں چار ماڈیول ہیں اور ہر ماڈیول میں پانچ اسباق ہیں، جن میں ہر سبق کے لیے ایک ویڈیو، ذخیرہ الفاظ، اور مشقیں موجود ہیں۔ آخری امتحان تمام ماڈیولز اور باقی اجزا پر مشتمل ہوگا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ اِس کورس کے اختتام تک آپ پشتو میں بنیادی بات چیت کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، آپ کو کورس کے اختتام پر ایک سرٹیفکیٹ (certificate) بھی ملے گا، جو اس بات کا ثبوت ہوگا۔ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے آپ کو %50 گریڈ لینا ہوگا۔
پشتو ابتدائی کورس میں خوش آمدید!
: اِس کورس کے بعد آپ
پشتو حروف تہجی – سننا – بولنا – پڑھنا – پشتون ثقافت
Want to avail group discounts? Visit our "For Organizations" page to learn more about team enrollments.

Questions? Email us at contactlumsx@lums.edu.pk
or call us on +92 42 3560 8000 | Ext: 8567 or 0321-0667775
