Our Live Online Courses are Now Live! Learn More

فارسی سیکھیں (ایک تعارفی کورس) آپ کو فارسی زبان سے بنیادی آشنائی فراہم کرتا ہے۔ اس کورس کا مقصد فارسی بولنے، پڑھنے اور سننے میں روانی پیدا کرنا ہے۔ آپ اس کورس کے ذریعے فارسی گرامر اور روزمرہ مکالمے سیکھیں گے۔ اس کے علاوہ، یہ کورس آپ کو ایرانی ثقافت اور فارسی ادب کے تناظر میں زبان کے استعمال سے بھی متعارف کروائے گا۔
اس کورس میں 4 ماڈیولز ہیں۔ ہر ماڈیول کو 4 سے 5 اسباق میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر سبق میں سیکھنے کے لیے مختلف سرگرمیاں موجود ہیں۔ اس کورس میں آپ کی سیکھائی اور پیشرفت جانچنے کے لیے ہر ماڈیول کے بعد کوئز شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ آپ کے پاس کوئز دو زبانوں (اردو اور انگریزی) میں میسر ہے، گریڈ حاصل کرنے کے لیے صرف ایک زبان میں کوئز جمع کروانا کافی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اردو میں کوئز جمع کرواتے ہیں، تو آپ کو انگریزی میں کوئز جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کورس کی ویڈیوز میں ہدایات اردو میں ہیں، لیکن دیگر سیکھنے کا مواد اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں فراہم کیا گیا ہے۔
ہم توقع کرتے ہیں کہ اس کورس کے اختتام تک آپ فارسی میں بنیادی بات چیت کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، آپ کو کورس کے اختتام پر ایک سرٹیفکیٹ بھی ملے گا، جو اس بات کا ثبوت ہوگا کہ آپ نے کورس کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے آپ کو کم از کم %50 گریڈ حاصل کرنا ہوگا۔
فارسی سیکھیں!
:یہ کورس چار موڈیولز پر مشتمل ہے اور اِس کورس کے اختتام تک آپ
بولنا – سننا – پڑھنا – فارسی ثقافت



اس موڈیول میں آپ سب سے پہلے فارسی حروف تہجی اور ان کا درست تلفظ سیکھیں گے اور جانیں گے کہ اردو اور فارسی کے حروف تہجی اور ان کی ادائیگی میں کیا فرق ہے۔ آپ سیکھیں کہ فارسی زبان میں جملے کی بنیادی ساخت کیا ہے اور اپنا تعارف کیسے کروایا جاتا ہے۔ آپ لوگوں سے ان کا حال چال بھی پوچھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ فارسی زبان کے کچھ سادہ اور روزمرہ الفاظ یاد کر کے ان کا جملوں میں استعمال سیکھیں گے اور اپنے اطراف میں موجود نزدیک اور دور کی اشیاء کی جانب اشارہ کر سکیں گے۔
اس موڈیول میں آپ مختلف اشیاء یا افراد کی خاصیت، کیفیت اور حالت وغیرہ بیان کرنا سیکھیں گے۔ اور آپ فارسی میں سوالات کے مثبت یا منفی جوابات دینے کے قابل ہو جائیں گے۔ آپ یہ بھی جانیں گے کہ فارسی زبان میں کسی چیز یا شخص کے لیے پسندیدگی یا ناپسندیدگی کا اظہار کیسے کیا جاتا ہے۔
اس موڈیول میں آپ سیکھیں گے کہ فارسی زبان میں کسی چیز یا فرد کی صفات کیسے بیان کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ مختلف اشیاء یا افراد کی درست سمت اور جگہ کا تعین کیسے کیا جاتا ہے۔ جس کے بعد آپ اپنی گفتگو میں بتا سکیں گے کہ دو اشیاء، افراد یا جگہوں کا باہمی فاصلہ کیا ہے، کونسی چیز کہاں رکھی ہے اور کون شخص کہاں موجود ہے وغیرہ۔
اس موڈیول میں آپ فارسی زبان کے اول، دوم اور سوم شخص یعنی فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پرسن کے متعلق سیکھیں گے۔ آپ مختلف اشیاء اور افراد کو خود سے اور دیگر لوگوں سے نسبت بھی دے سکیں گے۔ آپ یہ بھی جانیں گے کہ خود سے یا دیگر افراد سے متعلق اشیاء یا لوگوں کی درست جگہ اور سمت کی طرف اشارہ کیسے کرتے ہیں اور یہ کہ صفات کی درجہ بندی آخر کیسے ہوتی ہے۔
Get early access by joining the waitlist!